یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 265 ملین یورولاگت کے ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام کا آغازکردیا

یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 265 ملین یورولاگت کے ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام(2021-27 ) کا آغازکردیا۔ اس ضمن میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا اورسیکرٹری اقتصادی امورڈویژن میاں اسد محی الدین نے دستاویزات کاتبادلہ کیا۔ابتدائی طورپر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو2024 تک کی مدت میں 265 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائیگی۔ سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن میاں اسدمحی الدین نے اس موقع پرکہاکہ یورپی یونین وژن 2025 کے اہداف کے حصول میں اس گرانٹ کے ذریعہ پاکستان کی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام کے زریعہ یورپی یونین کی مجوزہ ٹیم یورپی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاونت کرے گی، اس پروگرام میں ماحول دوست اقتصادی بحالی اورروزگارکے مواقع کی فراہمی پرتوجہ مرکوزکی جائیگی۔ ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام پاکستان کے اقتصادی اورسماجی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیاگیاہے۔وفاقی وزیراقتصادی امورسردارآیازصادق، پاکستان میں یورپی یونین کے حکام اورسینئرآفیسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔

یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 265 ملین یورولاگت کے ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام کا آغازکردیا